کرکٹ کی دنیا کا عجیب و غریب واقعہ، ایک ہی میچ میں باپ بیٹے نے نصف نصف سنچریاں سکور کر ڈالیں ۔۔ وہ دونوں کون ہیں ؟ 
  15  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا عجیب و غریب ریکارڈ ز سے بھری پڑی ہے ۔ روز ہی کچھ نہ کچھ ایسا سامنے آتا ہے جسے دیکھ اور سن کر عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے ۔ایسا ہی کچھ دنیائے کرکٹ میں دیکھنے کو ملا جب ایک ہی میچ میں باپ اور بیٹے نے نصف نصف سنچریاں بنا ڈالیں ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین شیونرائن چندر پال اور ان کے بیٹےٹیگ نرائن نے گذشتہ دنوں ایک ہی فرسٹ کلاس میچ میں ففٹی بنانے کا عجیب و غریب کارنامہ سر انجام دیا۔چندرپال نے جمیکا کیخلاف اپنی 136 ویں فرسٹ کلاس نصف سنچری بنائی، 2 روز بعد اسی مقابلے میں ان کے بیٹے ٹیگ نرائن بھی 50 رنز تک پہنچے۔1931 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی باپ بیٹے نے ایک ہی میچ میں ففٹی پلس اسکور بنایا ہو۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved