برطانیہ کے فٹبالر ڈیوڈ جیمز نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیا
  16  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کے فٹبالر رونالڈینیو کے بعد برطانیہ کے فٹبال گول کیپر ڈیوڈ جیمز نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعدبین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔برازیل کے شہر ہ آفاق فٹبالر رونالڈینیو کے پاکستان آنے کے اعلان کے بعد برطانیہ کی فٹبال ٹیم کے گول کیپر ڈیوڈ جیمز نے بھی جولائی میں پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی گول کیپر اپنے کیئریئر میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیورپول کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ڈیوڈ جیمز نے پریمیئر لیگ کے572 میچ کھیل رکھے ہیں اور مخالف ٹیمیں ان کیخلاف 170 میچوں میں کوئی بھی گول سکور نہیں کرسکی اور یہ ریکارڈ ان کے پاس 8 سال تک رہا۔قبل ازیں برازیلین فٹبالر رونالڈینیو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور شاہد آفریدی سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved