ویرات کوہلی کا کندھا جواب دے گیا
  17  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
رانچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کندھا جواب دے گیا، 40ویں اوور میں دوران فیلڈنگ ان کے کندھے پر چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ ٹیم کی قیادت اج نکیا راہنے کو سونپ کر خود میدان سے باہر چلے گئے، کوہلی کو ڈریسنگ روم میں متاثرہ کندھے پر برف سے سینکائی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، انہوں نے مقامی ہسپتال میں کندھے کا سکین کرایا۔ فیلڈنگ کوچ راما کرشنن سری دھر نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ہی صورتحال واضح ہوگی جس کے بعد کپتان کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کوہلی 3 گھنٹے فیلڈ سے باہر رہے، انہیں اب اپنی معمول کی چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کیلئے صبح کم سے کم میدان میں اتنے ہی گھنٹے گزارنا ہوں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
80%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved