مہندرا سنگھ دھونی حادثے میں بال بال بچ گئے
  17  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی دوارکا کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں جلنے سے بال بال بچ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی آج کل ڈومیسٹک چیمپئین شپ وجے ہزارے ٹرافی میں جھاڑکھنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ دھونی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کا مقابلہ دوارکا میں بنگال کی ٹیم سے ہونا ہے۔دھونی سمیت جھاڑکھنڈ کی پوری کرکٹ ٹیم دوارکا کے جس ہوٹل میں مقیم ہے اس سے ملحقہ شاپنگ مال میں صبح 5 بج کر 30 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی جھاڑکھنڈ ٹیم کے سارے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو تو بحفاظت باہر نکال لیا گیا لیکن اس واقعے میں ان کا سارا سامان جل گیا۔ واقعے کے بعد وجے ہزارے ٹرافی کا سیمی فائنل مو¿خر کردیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved