عمران خان نے نجم سیٹھی کو بھی ”پھٹیچر“ قرار دے دیا
  17  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو ’پھٹیچر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی پاکستان سپر لیگ ”پھٹیچر“ نجم سیٹھی سے اچھی کریں گے اور ہم باہر سے کوالٹی کے کھلاڑی بلائیں گے ریلوکٹوں کو نہیں،اسلام آباد میں انصاف سپرلیگ کے فائنل کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگلی پاکستان سپرلیگ تحریک انصاف کی حکومت میں ہوگی اورہم پی ایس ایل پھٹیچر نجم سیٹھی سے اچھی کریں گے جس میں باہرسے کوالٹی کے کھلاڑی بلائیں گے کسی ریلوکٹوں کونہیں بلائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کھیل میں سفارشی نظام کو ختم کریں گے اورعلاقائی کرکٹ کا نظام لے کرآئیں گے کیوں کہ ہماراملک کرکٹ دیکھنے کوترس گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اللہ نے بہت ٹیلنٹ دیا ہے جس کے لیے کرکٹ کی بہتری اور نظام کو ٹھیک کرنا ہے، پی سی بی کو ادارہ بنانا ہے اور سسٹم کو درست کرنے کے بعد انشااللہ اسپورٹس کو اوپر لے کر جائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے 70 گراو¿نڈ بنادیئے گئے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved