دورہ ویسٹ انڈیز: عامر اور وہاب کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر غور
  17  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ سکواڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سلیکٹر نے کوچ اور کپتان سے ابتدائی مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق، محمد عباس اور میر حمزہ کو فاسٹ اٹیک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، اظہر علی کے ساتھ سمیع اسلم اور شان مسعود بھی سکواڈ میں موجود ہیں۔ ون ڈے اور ٹی 20 میں نظرانداز کئے گئے سہیل خان کو ٹیسٹ ٹیم میں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ کامران اکمل کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ون ڈے سیریز میں پرفارمنس سے مشروط کر دی گئی ہے۔ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کیا جائیگا۔ ٹیسٹ سیریز کے لئے کھلاڑیوں کے پاسپورٹ ویزوں کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved