بھارتی ریسرایشون اہلیہ سمیت کارحادثے میں جاں بحق
  18  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
چنئی (روزنامہ اوصاف)بھارتی میڈیا کے مطابق کار ریسر ایشون سُندر اور اہلیہ کار میں ایک ساتھ جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ کار میں آگ لگنے سے ایشون اور اہلیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ایشون سُندر کی بیوی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھیں اور وہ ایک نجی ہسپتال میں ملازمت کرتی تھیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
30%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
49%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved