پاکستان میں کامیاب سپر لیگ کا انعقاد انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کی خبر لے آیا
  18  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیریٹ ایڈمسن نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب لیگ قرار دیتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔پی ایس ایل کی کامیابی سے دنیا میں کرکٹ سیکیورٹی سے متعلق مثبت پیغام گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیریٹ ایڈمسن نے کہا کہ پاکستان او ر آسٹریلیا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ تھی۔ پی ایس ایل کی کامیابی سے دنیا میں کرکٹ سیکیورٹی سے متعلق مثبت پیغام گیا۔خواہش ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈپاکستان آنے پرغورکرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم اور روزگار کے لئے آسٹریلیا میں مقیم ہے جو کہ دونوں ممالک کی بہترین دوستی کی ایک واضح مثال ہے۔دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ ہیں۔پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ تھی اس کی کامیابی سے دنیا کو ایک اچھا پیغام گیا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved