قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر کار حادثے میں بیٹے سمیت جاں بحق
  18  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک ) بہاولنگر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر اپنے 5 سالہ بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئیں۔ نادیہ نذیر اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ساہیوال جارہی تھیں کہ چشتیاں روڈ پر اڈا امین کوٹ کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں نادیہ اور ان کا بیٹا جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ساہیوال کے محلہ فرید گنج سے تعلق رکھنے والی نادیہ نذیر 2002 سے پاکستان واپڈا سے منسلک تھیں۔ 2007ءمیں کراچی میں قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں نادیہ نذیر نے دس رکاوٹیں ایک منٹ ایک سیکنڈ میں عبور کر کے نیشنل ریکارڈ قائم کیا، جسے سال 2008ء میں انہوں نے خود ہی توڑ کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ 2011ءمیں نادیہ کی شادی بہاول نگر میں ہوئی، لیکن شادی کے بعد بھی انہوں نے اپنے اس شوق کو ماند نہیں پڑنے دیا۔ شادی کے بعد 2013ءمیں انہوں نے قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی، جہاں 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور فٹبال میں بیسٹ گولر قرار پائیں۔ نادیہ کو 4 مرتبہ قومی چیمپئن رہنے کا اعزاز حاصل ہوا، انھوں نے بین الاقوامی چار سو میٹر دوڑ میں 5 دفعہ کانسی کا میڈل بھی جیتا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved