ویرات کوہلی کی انجری پر اناڑی ٹیکنیشن کی " ماہرانہ رائے " شہرت اختیار کر گئی
  18  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
رانچی (مانیٹرنگ ڈٖیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی انجری نےنہ صرف ٹیم مینجمنٹ بلکہ پوری بھارتی قوم کو پریشان کر دیا ہے ۔اس پر سہنے پر سہاگہ یہ کہ ایک اناڑی نے ان کی انجری کو تشویشناک قرار دے کر نہ صرف لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے بلکہ لوگوں کی بے چینی میں بھی اضافہ کر ڈالا ہے۔ ایم آر اآئی مشین کا بٹن دبانے والے ایک معمولی ٹیکنیشن نے خوش لباس ہو کر پر اعتماد طریقے سے ویرات کوہلی کی انجری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کندھے کی ہڈی تو بچ گئی ہے لیکن ان کا پٹھہ بری طرح فریکچر ہو چکا ہے جس پر ان کی بحالی صھت میں تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔ تاہم بعد ازاں ٹیم میمنجنٹ نے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلی جلد صحت یاب ہو کر آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں دوبارہ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اتنی بڑی افواہ چھوڑنے پر اس اناڑی ٹیکینیشن کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved