پی سی بی کا ایف آئی اے کو کھلاڑیوں کا موبائل ریکارڈ دینے سے انکار
  19  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(روزنامہ اوصاف)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کا موبائل ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بورڈ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی بھی قسم کی معلومات کا تبادلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ میں معطل کھلاڑی شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو 20 اور 21 مارچ کے سمن جاری کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی بھی طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کو بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی اسپاٹ فکسنگ کیس میں تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں اس وقت تک ایف آئی اے یا کسی اور ادارے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ اسی لئے فوری طور پر ایف آئی اے کو کھلاڑیوں کا موبائل ریکارڈ اور دیگر معلومات فراہم کرنے سے معذرت کی گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved