پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز،پاکستان کے پاس رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا موقع
  19  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(روزنامہ اوصاف)پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ ویسٹ انڈیزمیں آئی سی سی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے ترقی پاکر عالمی نمبر3بننے کا موقع مل گیا ہے جو اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم کے خلاف چار ٹوئنٹی20میچوں کی باہمی سیریزکھیل رہی ہے۔ گرین شرٹس26مارچ سے ویسٹ انڈیزکے خلاف چار ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکا آغازکریگی،پاکستانی ٹیم اس سیریز سے قبل آئی سی سی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں 113پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ ورلڈچیمپئن کیربیئن سائیڈ چوتھے نمبرپر موجودہے۔ پاکستانی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کو سیریز میں کلین سویپ شکست دیکر رینکنگ میں چھٹے سے تیسرے نمبر پر آسکتی ہے ، پاکستان ٹیم سیریزمیں ایک شکست کے بدلے دیگر تینوں میچز جیت کر سیریز3-1سے اپنے نام کرلیتی ہے تب بھی وہ دو درجے ترقی پاکرچوتھی پوزیشن کی مالک بن جائیگی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved