پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل ۔۔ جس کا ڈر تھا وہی ہوا
  19  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران 5 مشتبہ کھلاڑیو ں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے نے پانچ مشتبہ کھلاڑیوں محمد عرفان، شاہ زیب حسن ، خالد لطیف ، شرجیل خان اور ناصر جمشید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وزارت داخلہ سے سفارش کردی۔جیو نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ان مشتبہ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان اور تفتیشی افسر شاہد حسن کی طرف سے کی گئی ہے اور اس ضمن میں انکی طرف سے لکھا گیا مراسلہ وزار ت داخلہ کو موصول بھی ہوگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مذکورہ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل پر 48 گھنٹو ں کےد وران شامل کیے جاسکتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved