انٹرنیشنل ریسلنگ : مختلف ممالک کے 20 ریسلرزپاکستان آئیں گے
  20  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )کراچی : پاکستان میں بہت جلد انٹرنیشنل ریسلنگ کے میچز منعقد ہونے جارہے ہیں، پاکستان کے بادشاہ پہلوان خان غیر ملکی ریسلرز کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مین ریسلنگ کے چاہنے والوں کیلئے ایک اچھی خبر آگئی اب انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے بہت جلد منعقد ہونگے۔ دنیا کے بیس ممالک کے ریسلر مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ مقابلے مئی سے نومبر تک منعقد ہونگے۔ انٹرنیشنل ریسلرز میں فلیش گورڈن اور دیگر نامور پہلوان شامل ہیں۔ ریسلنگ کے یہ مقابلے کراچی لاہوراسلام آباد اور پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ غیرملکی ریسلرز کو پاکستان لارہی ہے، آئندہ ہفتے بیس ممالک جن میں امریکا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک کے ریسلرز کراچی پہنچ رہے ہیں۔بادشاہ پہلوان خان انٹرنیشنل ریسلنگ میں پاکستان کی پہچان بنے ہوئے ہیں وہ اس وفد کے ہمراہ مئی سے نومبر تک کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں پروفیشنل ریسلنگ میچزکھیلیں گے۔اس حوالے سے بادشاہ پہلوان خان کا کہنا ہے کہ امن کے پیغام کو فروغ دینے کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان کا دورہ کرینگے۔ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان کا امیج کھیلوں کی دنیا میں مزید بہتر ہوگا، پی ایس ایل کے بعد سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved