انا للہ وانا اليه راجعون پاکستان کے مایاں ناز بلے باز کے گھر صف ماتم بچھ گئی
  20  مارچ‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز مختار احمد کے والد انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سامنے ادا کی جائے گی۔ مختار احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ”میرے والد میری طاقت تھے، ابو جی! آپ بہت یاد آئیں گے، اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے۔“ انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے ہی نماز جنازہ کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ”میرے والد کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سامنے ادا کی جائے گی۔“قومی کرکٹر عامر یامین نے مختار احمد کے والد کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مختار احمد کے والد کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے اور ان کے خاندان کو صبر و جمیل دے۔“واضح رہے کہ مختار احمد نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران عمدہ بلے بازی کے ذریعے اپنا لوہا منوایا تھا اور اپنے روشن مستقبل کو ثابت کیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
78%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
6%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved