شاہد آفریدی نے بھی عبدلرزاق بارے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا
  14  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی (ویب ڈیسک) سٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دینے کے بعد اب ایک نئے روپ میں سامنے آنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے جلد ہی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں صرف بابر اعظم ہی کافی نہیں ہیں بلکہ عبدالرزاق کی طرح کھیل کا پانسہ پلٹ دینے کی صلاحیت رکھنے والوں کی بھی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا عبد الرزاق پاکستان کا ایسا کھلاڑی تھا جو ہر میچ میں کھیل کا یکسرپانسہ پلٹ دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔سابق کرکٹر عبدالرزاق 2 دسمبر 1979 کو لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیدا ہوئے ۔ انہیں یکم نومبر 1996 کو تقربیا 17 سال کی عمر میں اپنے آبائی شہر کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ ۔نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے کہا تھا کہ عبدالرزاق دنیا کا بہترین برق رفتار بیٹسمین ہے۔ عبدالرزاق کو بیٹنگ میں جارح مزاجی کی وجہ سے بینگ بینگ رزاق، The Razzler اور سولجر کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
76%
ٹھیک ہے
18%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
6%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved