کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل میچ کے دوران پی ایس ایل بارے ایسی بات کہہ ڈالی کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی
  14  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے برطانیہ کے معروف کھلاڑی کیوین پیٹرسن نے پی ایس ایل کھیلنے کا حق ادا کر دیا اور بھارت میں بیٹھ کر ہی بھارتیوں کے منہ پر ایسا طمانچہ مارا ہے کہ وہ تلملا اٹھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں کھلاڑی کی حیثیت سے نہیں بلکہ کمنٹیٹر کی حیثیت سے شریک ہوئے اور ایک میچ کے دوران جب انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کی بات کرنی چاہی تو ان کیساتھ بیٹھے بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری نے انہیں ٹوک دیا۔ روی شاستری نے کہا کہ آپ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی بی ایل) بھی کھیلی ہمیں اس بارے میں کچھ بتائیں تو کیوین پیٹرسن نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آخری مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیا ہے اور میں صرف اسی بارے میں بات کروں گا۔کیوین پیٹرسن کا جواب سن کر روی شاستری اپنا سا منہ لے کر رہ گئے اور کیوین پیٹرسن نے یہ ثابت کر دیا کہ آئی پی ایل نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں نا کہ انہیں خرید لیا ہے، کہ وہ صرف ان کی مرضی کی بات کریں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
95%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved