ناصر جمشید کے وکلا کرکٹ بورڈ سے ای میل کے ذریعے سوال جواب پر بضد
  16  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (این این آئی) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں کرکٹر ناصر جمشید کو سوال کرنے کیلئے بے چین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ناصر کے وکلا ء نے ای میل پر سوال جواب کی پیش کی تھی تاہم پی سی بی نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی نے ناصر جمشید کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اوپننگ بیٹسمین کے وکلاء کی جانب سے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو کہا گیا تھا کہ وہ ای میل پر سوال بھیج دیں اور ناصر ای میل پر جواب دے دیں گے تاہم کرکٹ بورڈ نے اس پیشکش کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ ناصر کو براہ راست سوالات کرنا چاہتے ہیں۔ناصر کے وکلاء نے بورڈ پر واضح کیا کہ این سی اے کی تحقیقات مکمل ہونے تک وہ ناصر سے براہ راست سوال جواب نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ میں ناصر جمشید کے معاملے پر این سی اے کی تحقیقات اگلے دو ہفتوں میں مکمل ہوجائیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved