جرمن کوچز نے یونائیٹڈ فٹبال گرا ؤنڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو لیکچر دیے پھر ٹریننگ دی
  16  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
کراچی (منیٹڑنگ ڈیسک)جرمنی کے مشہور فٹبال کلب ایف سی یونین برلن کے کوچز نے کراچی میں نوجوان فٹبالرز کو ٹریننگ دینا شروع کردی، غیر ملکی کوچز کا کہنا ہے کہ فٹبال کی بدولت دونوں ممالک کو قریب لائیں گے۔پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے جرمن کوچز کراچی یونائیٹڈ فٹبال گرا ؤنڈ میں اتر گئے ، نوجوان کھلاڑیوں کو پہلے لیکچر دیے پھر ٹریننگ دی۔ غیر ملکی کوچز نے مختلف ڈریل کرائیں گول کرنے کا انداز بتایا۔جرمن کوچز کے ساتھ ایک خاتون کوچ بھی آئی ہیں جو کل کراچی کی گرلز کو ٹریننگ دیں گی۔ٹریننگ سیشن سے پہلے کراچی یونائیٹڈ اور کوچز کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں جرمن کوچز نے پاکستان میں فٹبال کے شوق کو خوش آئند قرار دیا۔جرمن کوچز دس روز تک کراچی میں مختلف ایج گروپ کو ٹریننگ دیں گے ،اگر کوئی غیر معمولی ٹیلنٹ نظر آیا تو ان بچوں کو جرمنی میں بھی ٹریننگ دی جائے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved