پاکستانی تجھے سلام کے نام سے وڈیو نے دھوم مچا دی
  16  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹارآل راؤنڈرشاہد آفریدی المعروف لالا اور بوم بوم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے توریٹائرمنٹ لے لی لیکن شائقین کے دلوں میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔لالا میدان میں کامیاب رہتے یا ناکام لیکن اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شائقین کی بڑی تعداد ان کی لیے ہی گراؤںڈ میں آتی۔ سوشل میڈیا پربھی لالا کے چاہنے والوں کی کمی نہیں جو ہرحال میں ان کی تعریف ہی کرتے ہیں ۔ آفریدی کی پرستار صائمہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ویڈیو بنا ڈالی۔ویڈیو میں بوم بوم کے بلے سے مختلف مواقع پراگلنے والے چھکے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ بیک گراؤنڈ میں نغمہ ’’پاکستانی تجھے سلام ‘‘ سنائی دے رہا ہے۔ یہ ویڈیو نومبر 2016 میں بنائی گئی تھی جو شاید لالا کی نظر سے اب گزری۔مذکورہ لڑکی وڈیو دیکھ کر بوم بوم آفریدی نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
73%
ٹھیک ہے
27%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved