مشعال خان قتل ، شعیب ملک بھی میدان میں آگئے
  16  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) عبد الولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان کے قتل پر جہاں ملک بھرمیں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے دکھ و افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا جار رہا ہے تو وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشعال کے قتل سے متعلق اپنا پیغام بھیجا۔قومی کھلاڑی نے اپنے پیغام میں قرآن کریم کی خوبصورت آیت کا حوالہ دیا جو کہ یہ تھی ”جس نے ایک انسان کو قتل کیا ، اس نے تمام انسانیت کو قتل کیا اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی ، اس نے تمام انسانیت کو بچا یا “۔سٹار کرکٹر کی جانب سے اس پیغام پر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی حمایت کی اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved