شاہد آفریدی کی شہریار،نجم سیٹھی سے ملاقات طے
  17  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور:(سپورٹس ڈیسک) بوم بوم آفریدی اور بورڈ کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی،لالہ کی پی سی بی کے بڑوں کیساتھ دبئی میں ملاقات طے پا گئی،میٹنگ میں شاہد آفریدی کے فیئر ویل پر فیصلہ ہوگا۔دبئی میں ملاقات کی درخواست خود آفریدی نے کی،نجم سیٹھی اور شہریار خان 23 اپریل کو آئی سی سی اجلاس کی وجہ سے دبئی میں ہی موجود ہوں گے،سیٹھی اور شہریار خان لالہ کیساتھ 23 یا 24 اپریل کو مل سکتے ہیں،قومی آل راؤنڈر طویل عرصے سے اپنی ریٹائرمنٹ کیلئے فیئرویل کا مطالبہ کر رہے ہیں،اب دیکھنا یہ ہے شاہد آفریدی کو ان کی مرضی کا پلان ملے گا یا بورڈ انہیں اپنی مرضی کیمطابق ہی فیئرویل دے گا۔دبئی میں ملاقات کی درخواست خود آفریدی نے کی،نجم سیٹھی اور شہریار خان 23 اپریل کو آئی سی سی اجلاس کی وجہ سے دبئی میں ہی موجود ہوں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved