پاناما کے اہم کھلاڑی کو گولیوں سے بھون دیا گیا
  17  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس

پاناما سٹی (آئی این پی) پاناما کی ٹیم کے اہم کھلاڑی ایملکرز ہینریکز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمکلرز ہینریکز اپنے دوستوں کے ہمراہ کولون سٹی کے علاقے سبانیتا میں موجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے گاڑی سے نکل کر ان پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد ایملکرز ہینریکز کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ ایمکلرز ہینریکز پانامین فٹبال لیگ کھیلنے کیلئے کولون آئے تھے۔ ان کا شمار پاناما کی قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔پاناما فٹبال فیڈریشن کے صدر جون کارلوس واریلا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ہینریکز کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب فیڈریشن نے بھی ان کی ہلاکت پر شدید غم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ایملکرز ہینریکز پاناما کے پہلے فٹبال کھلاڑی نہیں ہیں جنھیں قتل کیا گیا، ان سے پہلے 2011ء میں ایرک لونا کو بھی ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی سال عبدالچیاری کو بھی قتل کر دیا گیا جب وہ ٹریننگ کیلئے جا رہے تھے۔ ان کے علاوہ کوریلو فٹبال کلب کے کھلاڑی جیویر ڈی لا روسا کو بھی میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل گولیاں مار دی گئیں تھیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved