دس بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے شرپا گائیڈ کی دماغ کی شریان پھٹ گئی
  18  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
کھٹمنڈو(ویب ڈیسک)دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو پہلی مرتبہ10 بار سر کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے والے سابق شرپا گائیڈ انگ ریتا کی دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد حالت تشویشناک ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کو پہلی مرتبہ10 بار سر کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے والے سابق شرپا گائیڈ انگ ریتا تشویشناک حالت میں نیپال کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نیپال مانٹینیئرنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدار انگ تشرنگ نے پیر کو بتایا کہ نامور سابق شرپا گائیڈ انگ ریتا گزشتہ ہفتے بیہوش ہو کر گر گئے تھے اور ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی۔ان کے بقول ریتا کو کھٹمنڈو کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے لیکن اس میں پہلے کی نسبت بہتری دیکھی جا رہی ہے۔68 سالہ انگ ریتا نے 1983 سے 1996 کے درمیان دس بار مانٹ ایورسٹ سر کی اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان مہمات میں وہ آکسیجن کے مخصوص آلے کے بغیر ہی چوٹی سر کرتے رہے۔بعدازاں اپنے اہل خانہ کے دبا اور بعض طبی مسائل کی وجہ سے انھوں نے بطور شرپا گائیڈ کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔حالیہ برسوں میں انھیں پھیپھڑے اور گردے کا عارضہ بھی لاحق رہا ہے۔بغیر اضافی آکسیجن کے مہمات سر کرنے والے انگ ریتا کو مقامی لوگ "سنو لیپرڈ" کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔دس مرتبہ چوٹی سر کرنے کا ریکارڈ بعد میں دیگر کئی اور مہم جوں نے توڑا لیکن انگ ریتا بدستور ان سب میں مشہور تصور کیے جاتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved