ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ، اہم ترین بالر ٹیم سے باہر ہو گیا
  18  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
گھانا (ویب ڈیسک)دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہوگئے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سہیل خان کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور وہ ری ہیبلی ٹیشن مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی سہ روزہ میچ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے۔دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے حسن علی کو پہلی بار پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں جمیکا میں ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان تھا، تاہم پریکٹس میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئےانجرڈ ہوئے ہیں۔ٹیم انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ حسن علی ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے فزیو شین ہیز ان کاعلاج کررہے ہیں۔حسن علی کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عباس شامل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
75%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved