پریمئیر لیگ فٹبال :چیلسی کو مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپ سیٹ شکست دے دی
  18  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
مانچسٹر(ویب ڈیسک)پریمئیر لیگ فٹبال میں ایونٹ کی فیورٹ چیلسی کی ٹیم کو مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپ سیٹ شکست دے دی مانچسٹر یونائیٹڈ نے صفر کے مقابلے میں دوگولز سے میدان مار لیا دوسرے مقابلے میں لیور پول نے ویسٹ بروم وچ کو پچھاڑ دیا ۔تفصیلات کےمطابق پریمئیر لیگ فٹبال میں اعصاب شکن مقابلوں کا سلسلہ جاری کل کھیلے گئےاہم میچ میں ایونٹ کی فیورٹ چیلسی کی ٹیم کو مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی،،یکطرفہ مقابلے میں مانچسٹریونائیڈ نے حریف ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی۔دوسرے مقابلے میں لیور پول اور ویسٹ بروم وچ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں،،پہلا ہاف ختم ہونے سے ایک منٹ قبل لیورپول کے کھلاڑی روبرٹور فرمینو نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔دوسرے ہاف میں حریف ٹیم نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی،،لیورپول نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے میچ اپنے نام کر لیا۔33ویں ویک کے اختتام پر چیلسی کی ٹیم75 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے،،ٹوٹنھم دوسرے جبکہ لیورپول تیسری پوزیشن پر براجمان ہے،،فتح کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر آگئی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved