ماریہ شیرا پوا پر عائد پابندی 26اپریل کو ختم ہو گی
  18  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی ٹینس سٹار 26 اپریل کو شیڈول اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گی۔ شراپووا نے گزشتہ برس جنوری میں منعقدہ آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا۔مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی اور ان کی پابندی میں 9 ماہ کم کر کے 15 ماہ کر دی گئی تھی ان پر عائد پابندی رواں سال اپریل میں اختتام ہوگی اور وہ 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر شروع کریں گی 29سالہ سابق چیمپین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کر پاﺅں گی ۔واضح رہے کہ انہوں نے 2012ءسے 2014ءتک لگاتار تین بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved