وسیم اکرم نے ٹیکسی سروس کریمکے کرایوں میں کمی کردی
  18  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق معروف آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے ٹیکسی سروس کریم کا سی ای او بننے کے بعد اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کردی ہے۔ لاہور میں چلنے والی سروس پر 20فیصد جبکہ کراچی میں کریم سروس پر 25فیصد کمی ہوگی ۔کرایوں میں کمی کے ساتھ ہی کریم کا کم سے کم کرایہ 100روپے ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان کو گزشتہ دنوں کریم کا اعزازی طور پر سی ای او بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور وسیم اکرم نے یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد کریم کے کرایوں میں کمی کرنے کااعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر سابق کپتان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کریم کے سی ای او کی اعزازی سی ای او کی حیثیت کے طور پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کریم گو سروس کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی لاہور میں چلنے والی سروس پر 20فیصد جبکہ کراچی میں کریم گو سروس پر 25 فیصد کمی ہوگی۔ کرایوں میں کمی کے ساتھ ہی کریم کا کم سے کم کرایہ 100روپے ہوگیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved