مصباح کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کا شہریار خان کا خواب ادھورا
  19  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا مصباح الحق کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا، جدید کرکٹ سے روشناس کسی سابق پلیئر کو لانے کے بجائے ہارون رشید کا تقرر کردیا گیا،رخصتی کو تیار بورڈ سربراہ کے پلان بھی دم توڑنے لگے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان ہمیشہ سے ہی مصباح الحق کے پُرجوش حامی رہے ہیں،چند روز قبل ہی انھوں نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی ملک کیلیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ سینئر کرکٹراعلی تعلیم یافتہ، معزز اور باوقار شخصیت کے مالک ہیں،کرکٹ میں ان کے تجربے اور علم کا بھرپور فائدہ اٹھانے کیلیے انھیں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کا عہدہ سونپیں گے،انگلش بورڈ بھی اس انداز میں اینڈریو اسٹروس کی خدمات سے استفادہ کررہا ہے۔شہریار خان نے چیئرمین کی کرسی چھوڑنے کا اعلان کیا تو ان کی رخصتی سے قبل ہی پلان بھی قبل از وقت ہی دم توڑنے لگے ہیں،ای سی بی نے اینڈریو اسٹروس کا تقرر اس لیے کیا تھا کہ جدید کرکٹ سے روشناس ہونے کی وجہ سے ان کا تجربہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا تھا،ان کی عمر اس وقت 40سال ہے، دوسری جانب ایک طرف مصباح الحق الوداعی سیریز کیلیے ویسٹ انڈیز گئے تو پی سی بی کے دوسرے گروپ نے 64سالہ ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے پر بٹھانے کا پرانا منصوبہ پورا کر لیا۔یاد رہے کہ ملکی کرکٹ میں بہتری کیلیے تجاویز طلب کرنے کی خاطر مصباح الحق اور یونس خان کو چیئرمین پی سی بی کا اعزازی مشیر بھی مقرر کیا گیا تھا لیکن بورڈ میں تبدیلی کی لہر کو دیکھتے ہوئے دونوں کی بورڈ سے کسی حیثیت میں وابستگی یقینی نہیں کہی جا سکتی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved