”کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو گالیاں دیتا ہوں “، بھارتی کپتان ویرات کوہلی
  19  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس

نئی دہلی (سپورٹس ویب ڈیسک)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے منفی رویے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے وہ دوسرے کھلاڑیوں کو گالیاں نہیں دیتے بلکہ اپنے آپ کو گالیاں دیتے ہیں ۔اپنے ٹویٹ میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف میچز کے دوران کھلاڑیوں کیساتھ گالم گلوچ کے حوالے سے ہونے والی کڑی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے آپ سے ہی باتیں کرتا ہوں اور خود کو گالیاں دیتا ہوں کیونکہ یہ غبار نکالنے کا میرا اپنا طریقہ ہے ۔ویرات کوہلی نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں یہ کام ہر سنچری بنانے کے بعدکرتا ہوں اور ہمیشہ ایسا نہیں کرتا ۔ میں اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہوں کہ” تمہیںپچھلے میچ اور پچھلی شارٹ کی نسبت خود کو بہتر بنانا ہے ،تم یہ کر سکتے ہو “۔بھارتی کپتان نے کہا کہ میں ان میں سے چند ایک کی عزت کرتا ہوں مگر جو میری عزت نہیں کرتا تو میرے پاس بھی ایسی کوئی وجہ نہیں کہ میں اس کی تکریم کروں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved