بھارتی ٹیم میں کئی کھلاڑی کنجوس اور ان میں سینئرز کی تعداد زیادہ ہے، یوراج سنگھ
  20  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ نے کہا کہ ٹیم میں کئی کھلاڑی کنجوس اور ان میں سینئرز کی تعداد زیادہ ہے، پنجابی کھانے یا گھومنے کیلئے جائیں تو کوئی ایک رقم ادا کردیتا ہے لیکن کئی کرکٹرز بحث چھیڑ دیتے ہیں کہ اس جگہ پر تم پیسے دے دینا، ادھر میں خرچ کردوں گا۔یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ سینئرز کے نام لینا مناسب نہیں سمجھتا لیکن ایک مثال دیتا ہوں کہ ویرات کوہلی سب سے بڑے کنجوس ہیں، جب بھی کبھی باہر جائیں میں ہی بلز ادا کرتا ہوں، اشیش نہرا بھی کبھی کبھی کنجوسی پر اتر آتے ہیں، شادی کے بعد میں نے ان کو اکثر کہتے سنا کہ میری بیوی اور بچے موجود اور ان کی بھی ضروریات ہیں۔ اتنی زیادہ رقم خرچ نہیں کرسکتا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
33%
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
33%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved