نجم سیٹھی اورشاہد آفریدی کی 23 اپریل کو دبئی میں ملاقات ہو گی
  21  اپریل‬‮  2017     |      سپورٹس

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور آل راونڈرشاہد آفریدی کے درمیان ملاقات 23 اپریل کو دبئی میں ہو گی۔ سابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے رواں سال جنوری میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا تاہم ان کی الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش پوری نہیں ہوسکی تھی۔ بوم بوم آفریدی نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں بورڈ کی جانب سے عزت کی ضرورت نہیں۔ اس سخت ردعمل کے بعد پی سی بی دفاعی پوزیشن پر آگیا جس نے مصباح الحق اوریونس خان کے ساتھ شاہد آفریدی کیلئے بھی پروقارالوداعی تقریب کے اہتمام کا فیصلہ کر لیا ہے۔چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پرکہا تھا کہ وہ آفریدی سے ملاقات کرکے ان سے الوداعی میچ کا وقت اورمعاملات طے کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved