میچ سے قبل کپتان سرفراز احمد کے پہلو میں بیٹھی خاتون کو ہے ؟ جان کرآپ بھی غصے میں آجائیں گے
  18  جون‬‮  2017     |      سپورٹس

لندن(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں حیران کن اورناقابل یقین حد تک بھارتی لابی متحرک نظرآئی جو کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان تک پہنچ گئیں ، چیمپنز ٹرافی کے فائن میں پہنچنے والی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں یہ افطار ڈنر مغربی لندن کے ایک ریسٹورینٹ میں دیا گیا تھابرطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹ کے سرکردہ افراد اوربڑی تعداد میں پاکستانی صحافی اس صورتحال سے اس وقت ششدر رہ گئے جب ایک انڈین خاتون آکر پاکستانی قومی ٹیم کے پہلو میں بیٹھ گئی پوچھنے پر پتہ چلا کہ یہ خاتون انڈیا کی ہیں جوان کے پہلومیں بیٹھی ہوئی ہیں جس پر پاکستانی کمیونٹی کا کافی شدید رد عمل دیکھنے میں آیا ہے ۔ ،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں حیران کن اور ناقابل یقین حد تک بھارتی لابی مصروف عمل رہی، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں یہ افطار ڈنر جمعہ کی شام مغربی لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں دیا گیا تھا برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد اور بڑی تعداد میں پاکستانی صحافی اس صورتحال پر ششدرہ رہ گئے کہ یہ انڈین خاتون کون ہے جو انتہائی آزادانہ طریقے سے پاکستان ٹیم کے ہر ایک کھلاڑی اور اس تقریب میں جاری تمام تر صورتحال کی لائیو رپورٹنگ کر رہی ہے اور دو تین دیگر افراد بھی اس کے ہمراہ ہیں تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ اس کا نام رینو Renuہے۔ تاحال یہ ایک معمہ ہے کہ اس خاتون اور اس کے ساتھی کس کی دعوت پر اسقدر حساس تقریب میں موجود تھے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی موجود تھے جن کا لائیو فوٹیج اور تصاویر یہ خاتون بناتی رہی، علاوہ ازیں افطار ڈنر کی یہ تقریب بظاہر تو پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس کی طرف سے مرتب کی گئی تھی لیکن حقیقاً اس کے دعوت نامے ”پاکستان کرکٹ بورڈ“ کے چیئرمین شہریار خان اور ان کی اہلیہ کی طرف سے جاری کئے گئے تھے لیکن تقریب کے اختتام پر ہائی کمشن کی طرف سے صحافیوں کو خصوصی طور پر کہا گیا کہ اس تقریب میں ہائی کمشنر کی طرف سے دیا گیا افطار ڈنر لکھا جائے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
35%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved