پاکستان کی ٹیم کسی بھی وقت اپ سیٹ کرسکتی ہے، ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم سے پریشان
  18  جون‬‮  2017     |      سپورٹس

لندن( ویب ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف پہلا میچ ماضی ہوگیا، فائنل میں جو بھی ٹیم اچھا کھیلے گی وہی کامیاب ہوگی۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم اعدادوشماریا جو کچھ پہلے ہوااس پریقین نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مضبوط ٹیم ہے وہ کسی بھی وقت اپ سیٹ کرسکتی ہے ۔

بحیثیت ٹیم ہمارا مقصد یہی ہوتا ہے کہ فتح کیلیے کھیلیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چند ٹیمیں اچھا آغاز کرتی ہیں لیکن بعد میں بہتر نہیں کھیل پاتیں جب کہ چند خراب کارکردگی کے بعد کم بیک کرتی ہیں، پاکستان نے ایسا ہی کیا۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں کئی ایسے باصلاحیت کھلاڑی ہیں کہ ان کا دن اچھا ہوتو دنیا کی کسی بھی ٹیم کوہراسکتے ہیں۔ کوہلی نے فائنل میچ کیلیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہردیک پانڈیا بہترین بولر، جارح مزاج بیٹسمین اور عمدہ فیلڈر ہیں، ان کی وجہ سے ٹیم متوازن ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved