’’رمضان کا بھی خیال نہ کیا ‘‘ پاکستان اگر میچ جیت گیا تو عرشی خان کیا شرمناک کام کریں گی ؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
  18  جون‬‮  2017     |      سپورٹس

لاہور (مانیترنگ ڈیسک) بے باک بھارتی اداکارہ عرشی خان آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ پر بھی میدان میں آ گئی ہیں اور پاکستان کی فتح کیلئے دعاگو ہیں لیکن اس کیساتھ ہی انہوں نے بھارت کی جیت پر انتہائی شرمناک کپڑے پہن کر فیس بک پر لائیو ویڈیو پر آنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے فیس بک جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”میں بہت ہی زیادہ پریشان ہو چکی ہوں کیونکہ مسلسل یہ سن کر ’پک‘ گئی ہوں کہ پاکستان بیٹا، انڈیا باپ اور بنگلہ دیش پوتا ہے، مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ ماں کون ہے؟ دوسری بات یہ ہے کہ اگر پاکستان جیتے گا تو انڈیا کو ماننا پڑے گا کہ پاکستان باپ اور بھارت بیٹا ہے۔ اور اگر پاکستان ہارے گا تو میں یہ مانوں گی کہ انڈیا بیٹا ہے اور پاکستان باپ ہے۔“ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ”میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کرتی ہوں اور سرفراز بھائی کو بیسٹ آف لک کہنا چاہتی ہوں۔ حسن علی، فخر زمان، شعیب ملک اور محمد عامر سب بہت اچھا کھیلیں کیونکہ ہم چیمپینز ٹرافی پاکستان میں چاہتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ ”مجھے انڈیا سے کہا گیا ہے کہ اگر انڈیا جیتے تو مجھے نیلے رنگ کی ’بیکنی‘ پہننا پڑے گی، تو ٹھیک ہے میں ضرور پہنوں گی لیکن رمضان المبارک کے بعد۔دوسری چیز یہ ہے کہ نجم سیٹھی کو برائے مہربانی دور رکھو، ایک تو اسے کھلاڑی منتخب نہیں آتا، ان کو ہٹا دو، شاہد آفریدی بھی پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔ پاکستانی میڈیا بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرے اور مثبت باتیں کریں۔ ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی اور بھارتی ٹیم کیلئے بھی نیک تمنائیں، لیکن میں چیمپینز ٹرافی پاکستان میں چاہتی ہوں۔“


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
14%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved