شاہد آفریدی کی خاتون اینکر سے بات کرتے ہوئے حیران کن حرکت
  18  جون‬‮  2017     |      سپورٹس

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ کے دوران خاتون اینکر سے بات کرنے کے دوران ایک ایسی حرکت کر ڈالی کہ جس نے دیکھا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا۔ خاتون اینکر میچ کے دوران ہی جھٹ سے مقامی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کے پاس بات کرنے کےلئے جا پہنچیں لیکن شاید لالہ اس کےلئے "ابھی تیار"نہیں تھے۔ شاہدآفریدی نے خاتون کے سوال کا جواب دینا شروع کر دیا لیکن اس بات پر دھیان دیے بغیر کہ ان کی یہ حرکت لائیو پورے ملک میں دیکھی جارہی ہے، اپنے ٹراؤزر کا تسمہ باندھنا شروع کر دیا۔شاید عام صورتحا ل میں وہ اس کام کو انٹرویو مکمل ہونے تک موقوف بھی کرسکتے تھے۔لیکن اسے اب لالہ کی سادگی کہیے یا حد سے زیادہ خود اعتماد ی کے وہ خاتون اینکر کے سامنے بات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا تسما کھولتے اور باندھتے ہی رہے۔ سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے اس اقدام پر متضاد تبصرے کیے جا رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved