’نو ایشو،لے لو ٹیشو‘: بھارتی 'موقع' کا پاکستانی جواب
  19  جون‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آپ کو فروری 2015 کے وہ دن تو یاد ہوں گے جب بھارتی چینل اسٹار سپورٹس نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے ایک اشتہار شیئر کیا تھا؟ یہ اشتہار ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں اس انداز سے مقبول ہوا کہ اس کا ایک ٹرینڈ ہی بن گیا۔

یہ اشتہار تھا ’موقع موقع‘ جو پاکستانی ٹیم کے لیے بنایا گیا تھا، کیوں کہ 1992 سے اب تک پاکستانی ٹیم ہندوستان سے ورلڈ کپ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی۔ویسے تو یہ اشتہار آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے بنایا گیا تھا، تاہم کرکٹ کے ہندوستانی مداحوں نے خود ہی ایک مرتبہ پھر اس اشتہار کو ٹرینڈ بنادیا جب گزشتہ روز پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کے مدمقابل آیا۔ تاہم ٹیم پاکستان نے اس بار ’موقع‘ سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو اپنی شاندار پرفارمنس سے منہ توڑ جواب دیا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے ہندوستان کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ اب اس 'موقع' پر پاکستان نے بھی ہندوستان کو ایسا جواب دیا جس کے بعد ان کے ’موقع موقع‘ اشتہار کو سب بھول جائیں گے۔ ہندوستانی اپنی ٹیم کی ہار پر آنسو نہ بہائیں، اس لیے ایک اشتہار کی شکل میں پاکستانیوں نے انہیں ٹشو کی پیشکش کردی۔ یہ اشتہار چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جو موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز کی پروڈکشن ہے۔ کل سے اب تک یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے پاکستانی صارفین دل کھول کر شیئر کررہے ہیں۔ امید ہے اس اشتہار کے ساتھ سب کو ’موقع موقع‘ کا بہترین جواب مل چکا ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved