ہردیک پانڈیا رن آئوٹ ہونے پر رویندر جدیجا سے ناراض
  19  جون‬‮  2017     |      سپورٹس
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف میچ کے دوران دبائو کے باوجود شاندار اننگ کھیلنے والے ہردیک پانڈیا نے میچ ہارنے کے بعد ایک ایسا ٹوئٹ کر ڈالا کہ پورے بھارت میں سنسنی کی ایک لہر دوڑ گئی۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں تاریخی اور عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ بھارت کے تمام بلے باز پاکستانی باؤلنگ لائن کے سامنے بے بس نظر آئے مگر ہردیک پانڈیا نے مزاحمت کرتے ہوئے اچھی اننگز کھیلی۔ہردیک پانڈیا کو رویندرا جدیجہ نے رن آؤٹ کروایا تو ہردیک پانڈیا کا غصہ قابل دید تھا۔ اس پر بھارتی عوام نے بھی بڑا شور مچایا گیا تاہم اب ایک بھارتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہردیک پانڈیا نے میچ کے بعد یہ ٹویٹ کیا کہ ”ہمیں تو اپنوں نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا۔“ لیکن کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ بھی کر دیا۔اب اگر ان کی ٹویٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ رویندرا جدیجہ سے شدید ناراض دکھائی دیتے ہیں کیونکہ بھارتی ٹیم کا اس وقت جیسا بھی حال تھا، ہردیک پانڈیا کم از کم ”ذلالت“ کم ضرور کر رہے تھے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
40%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
10%
پسند ںہیں آئی
50%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved