سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کرکٹر محمد عرفان کے گھر بیٹے کی پیدائش ، فاسٹ بولر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں
  15  جولائی  2017     |      سپورٹس

بورے والا (ویب ڈیسک) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطلی کی سزا کاٹ رہے فاسٹ بولر محمد عرفان کو بیٹے کی پیدائش کی شکل میں بڑی خوشخبری مل گئی۔تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بیٹے کی ہسپتال میں پیدائش کے بعد محمد عرفان نے اظہار تشکر کیا اور اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیں۔ محمد عرفان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ میرا بیٹا، میرے آشیانہ میں ایک

اور خوبصورت اضافہ، برائے مہربانی اس کی صحت ، کامیابی اور زندگی کیلئے دعا کیجئے‘‘۔واضح رہے کہ محمد عرفان پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں 6 ماہ کی معطلی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ ان سے پی ایس ایل کے دوران بکیز نے رابطہ کیا اور سپاٹ فکسنگ کی آفرز کرائیں۔ محمد عرفان نے بکیز کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دی تاہم انہوں نے مروجہ قواعد کے مطابق پی سی بی کو ان رابطوں کی شکایت نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں معطل کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved