پا کستان کا بڑا کھلا ڑی عما د وسیم ہسپتال پہنچ گئے
  16  جولائی  2017     |      سپورٹس

لاہور (روز نامہ اوصاف ) قومی ٹیم کے سپن بالر عماد وسیم بیمار بچوں سے ملاقات کیلئے شوکت خانم ہستپال پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے با صلاحیت بالر عماد وسیم بچوں سے ملنے کیلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال پہنچ گئے جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔عماد وسیم نے بچوں سے ملاقات کی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھنے والے ان کے اس اقدام کو خوب سرا ہ رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’برائے مہربانی ان کے ساتھ تعاون کریں‘‘۔عماد وسیم نے ہسپتال میں زیر علاج بچوں میں تحفے تحائف بھی تقسیم کیے اور انکی بنائی ہوئی پینٹنگز کو بھی دیکھا ،

قومی کھلاڑی کو اپنے درمیان پا کر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ عماد وسیم کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے اور انکے مداح اس کاوش پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔عماد وسیم نے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج بچوں میں تحائف تقسیم کیے ،انکے ساتھ کھانا کھایا اور کرکٹ کے حوالے سے مختلف واقعات سنا کر بچوں کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved