پاکستان سے ہار،راکھی ساونت ویرات کوہلی پربرس پڑیں
  16  جولائی  2017     |      سپورٹس

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتیاناتھ پربرس پڑیں ۔اداکارہ کی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپرگردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ مسلمان ہیں کچھ لوگ عیسائی ہیں اورکچھ لوگ پارسی ہیں جس طرح مسلمان لوگ آپ کے دھرم اورذات میں دخل نہیں دیتے اسی طرح آپ بھی ان کےمعاملات میں مداخلت مت کرو۔میں ہندوہوں اور آپ ہندو ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سب کو ہندو بنا سکتے ہیں۔ہندو مسلمانوں کو ہندوستان سے بھگانا چاہتے ہیں ، وہ کہاں جائیں گے ؟مسلما ن ہمارے ہندوستانی مسلمان ہیں۔اگرآپ کوپانچ سال کی بجائے دس بیس سال تک اس کرسی پرٹکے رہناہے تومسلمانوں ،کرسچین اوردیگراقلیتوں کوساتھ لے کرچلناہوگا۔صرف ہندوئوںکی جے نہیں چلے گی۔بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے فائنل کیوں ہاری ؟اس حوالے سے راکھی ساونت کاایک اوربیان سامنے آیاہے جس میں انہوں نے کہاکہ ہم سب کویقین تھاکہ بھارت پاکستان کے میچ میں بھارت پاکستان کودھوڈالے گالیکن ہم سپنے میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ پاکستان نے بھارت کو180رنز سے شکست دی ۔بھارتی جیتے توضرورت سے زیادہ پراعتمادہوگئے اوررات کوخوب پارٹی کی شراب پی ۔تواگلےدن رنز کیسے بنیں گے جب پھیپھڑے ہی اندرسے سڑ جائیں گے جگرکام نہیں کرے گا

توکیارن لگائوگے آپ ۔راکھی ساونت نے بھارتی ٹیم کومشورہ دیتے ہوئے کہاکہ سیگریٹ داروتھوڑاکم کرو۔انہوں نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میری نصیحت کوپلے باندھ لو۔ویرات اگرتم کوکوئی مسئلہ ہے تومجھے کپتان بنائومیں بہت اچھاکرکٹ کھیلتی ہوں اور بہترین شارٹ لگاتی ہوں۔آپ کافوکس اورآپ کی یہ جودوآنکھیں ہیں انہیں ادھرادھرجانے نہیں دوں گی ۔پھرآپ بہت اچھاکرکٹ کھیلیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved