1997میں اس مشہور ترین پاکستانی کرکٹر نے کولمبو ائیر پورٹ پر مجھ سے سب کے سامنے یہ گندی حرکت کی تھی۔۔سری لنکن خاتون نے ٹھیک 20سال بعد شرمناک راز س
  16  جولائی  2017     |      سپورٹس

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کے کیرئیر میں شہرت اور پیسہ بذات خود کوئی معیوب چیز نہیں ۔لیکن بسا اوقات پیسے کی بھرماراور چکا چوند کرنے والی شہرت کھلاڑیوں کو اس حد تک خود سر اور سر پھر ا بنا دیتی ہے کہ وہ اخلاقیات کی حدود اور اپنا معاشرتی حسب و نسب اور پہچان بھی بھول جاتے ہیں۔ ماضی میں کئی کھلاڑیوں کے ایسے سکینڈل سامنے آئے کہ جس نے سنا ہکا بکا رہ گیا۔ بد قسمتی سے اس میں نامزد ہونے والے کھلاڑیوں میں سے کئی پاکستانی بھی ہیں جنھوں نے اپنی متنازعہ سرگرمیو ں سے لوگوں کی دل آزاری کی۔سری لنکا کی ایک خاتون نے آج سے 20سال پہلے آج ہی کی تاریخ میں کولمبو ائیر پورٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا کر نیا پنڈورہ بکس کھول دیا ہے۔

سری لنکن نیوز ویب سائٹ کے مطابق سنجوانی ڈی سوزا نامی خاتون نے بتایا کہ 1997میں وہ اپنے کسی عزیز کو لینے کےلئے ائیر پور ٹ پر پہنچی تو رش میں گھر گئی اور افرا تفری میں مجھے پتہ نہیں چلا کہ میرے بالکل عقب میں کوئی شخص کھڑا ہے۔اور میں اس سے ٹکرا گئی۔اس سے پہلے کہ میں اپنے آپ کو سنبھالتی ۔اس شخص نے مجھے پیچھے سے دبوچ لیا اور قابل اعتراض حد تک کسنا شروع کر دیا اور اس دوران اس نے میرے نازک اعضا کو بھی ہاتھ لگا ڈالا۔ میں نے جھٹکے سے خود کو چھڑایا اور پیچھے مڑ کر دیکھا تو یہ سری لنکا کے دورے پر آئی پاکستانی ٹیم کا ایک مشہور نوجوان کرکٹر تھا ۔اور اپنی اس حرکت پر پردہ ڈالنے کےلئے اس نے کچھ عجیب و غریب انگریزی میں کہا" کیاآپ مجھے پہچانتی ہیں؟ میں مشہور پاکستانی کرکٹر ہوں" ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس وقت میری عمر صرف 18سال تھی اور اس صورتحال میں مجھ پر اتنا زیادہ دبائو اور خوف طاری ہوا کہ میں کچھ بھی نہ کر سکی اور جلدی سے وہاں سے روانہ ہوگئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حیرانگی گی بات یہ ہے کہ اس کے ساتھی کرکٹر اور بورڈ کے عہدیداران بھی ساتھ ہی تھے ۔نہ جانے اس نے یہ گھنائونی حرکت اتنی بے باکی کے ساتھ کیسے کر لی؟خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستانی کرکٹر ایک لمبا عرصہ پاکستان کےلئے کھیلتا رہا اور حال ہی میں ریٹائرڈ ہوا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
60%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved