ویمنز رینکنگ میں ثنا میر کی 18 درجے ترقی مل گءی
  17  جولائی  2017     |      سپورٹس

دبئی(ویب ڈیسک) ویمنز ورلڈ کپ میں ناکامیوں میں الجھی پاکستانی کرکٹرز نے بھی آخر اچھی خبرسن لی، رینکنگ میں ثنا میر نے ایک ساتھ 18 درجے کی چھلانگ سے 37 ویں پوزیشن پالی، بولرز میں نشرح سندھو کو بھی 13 درجے ترقی مل گئی۔ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر انتہائی مایوس کن رہا، پورے ایونٹ میں ایک بھی فتح اس کے ہاتھ نہیں آئی تاہم کچھ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر اچھا کھیل پیش کرنے کا صلہ رینکنگ میں مل گیا،

ان میں کپتان ثنا میر سرفہرست ہیں، انھوں نے بیٹنگ رینکنگ میں ایک ساتھ 18 درجے ترقی پاتے ہوئے 37 ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، اسی طرح ناہیدہ خان کو بھی 16 درجے ترقی نے 45 ویں نمبر پر پہنچادیا ہے، بیٹنگ میں ٹاپ 20 پوزیشنز پر کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں ہے۔ بولنگ چارٹ پر ثنامیر 12 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ اسپنر نشرح سندھو نے بڑی چھلانگ لگائی، 13 درجے ترقی نے انھیں 61 ویں پوزیشن کا حقدار بنادیا ہے۔ادھر آسٹریلیا کی الیسی پیری نے تین درجے ترقی پاکر بیٹنگ میں کیریئر بیسٹ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، انھوں نے ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 366 رنز بنانے کے ساتھ 9 وکٹیں بھی لی ہیں، اس لیے وہ دنیا کی بہترین خاتون آل راؤنڈر بھی بن چکی ہیں، انھوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈین کپتان اسٹیفنی ٹیلر سے حاصل کیا ہے۔ وہ تیسری مرتبہ نمبر ون آل راؤنڈر بنی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved