میری زندگی تباہ ہوگئی، باکسرعامر خان
  6  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کہا ہے کہ وہ رات بھرسو نہیں سکے، سمجھ نہیں آرہاوہ کیا کہیں، ان کی زندگی تباہ ہوگئی۔ادھر فریال نے علیحدگی کے بعد بن ٹھن کر پہلی سیلفی جاری کردی۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیشہ سر اونچا رکھو ‘۔باکسنگ رنگ میں حریف کے تابڑ توڑ مکے سہنے والے عامر،بیوی کی مبینہ بے وفائی نہ سہ سکے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد سے رات بھر نہیں سو سکا۔میری زندگی تباہ ہوگئی،مجھےآرام کی ضرورت ہے۔دوسری جانب فریال نے بن ٹھن کر انٹرنیٹ پر تازہ ترین سیلفی جاری کی

اورساتھ میں پیغام دیاہمیشہ اپنا سر بلند رکھو۔ادھر ایک برطانوی ماڈل ایگلینٹائن نے جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ 2014میں ان کا عامرخان سےتعلق رہا۔برطانوی اخبار کے مطابق ماڈل کا کہنا ہےکہ انہوں نے فریال کومشورہ دیاتھاکہ بےوفاعامرسے الگ ہوجاؤ۔خوش ہوں کہ بالآخر میری بات مان لی۔مشکل وقت میں عامر خان کے بھائی ان کا ساتھ دینے دبئی پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب عامر خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق عامر اور فریال میں علیحدگی کا معاملہ برطانوی عدالت میں جائے گا، کیوں کہ طلاق باہمی رضا مندی سے نہیں ہوئی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عامر خان کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ پاؤنڈ تک ہے جن پر فریال مخدوم بھی دعویٰ کریں گی، معاملہ عدالت تک گیا تو فریال عامر خان کی آدھی دولت تک کی حق دار ٹھہریں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved