خواجہ سرا باکسر جنھیں دیکھ کر مردوں کے پسینے چھوٹتے ہیں
  6  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

بینکاک (ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کی خواجہ سرا باکسر روزبان چارونسوك کو رنگ میں دیکھ کر ان کے مخالف دل ہل جاتے ہیں۔سرخ لپسٹک میں انھیں دیکھ کر آپ جو چاہیں سوچیں لیکن تھائی لینڈ کی خواجہ سرا باکسر روزبان چارونسوك کو رنگ میں دیکھ کر ان کے مخالف ہل جاتے ہیں۔یقین نہ ہو تو اس مرد باکسر سے پوچھیے جو پانچ راؤنڈ کے مقابلے میں روز کے ہاتھوں شکست کا منھ دیکھ چکے ہیں۔ روز سے ہارنے والے مرد باکسر کے لفظوں میں کہا جائے تو وہ ایک مرد کی طرح لڑتی ہیں کیونکہ روز واقعی ایک مرد ہی ہیں۔روز 'مواي تھائی' (تھائی لینڈ کی باکسنگ) مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا باکسر ہیں۔ مقبالہ دیکھنے آنے والے ناظرین روز کا جوش بڑھانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے۔اس کے بارے میں روز کہتی ہیں: خواجہ سرا ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کمزور ہیں۔ ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔'روز ابھی 21 برس کی ہیں جبکہ باکسنگ سے ان کی دوستی آٹھ سال کی عمر میں ہی ہو گئی تھی۔

روز کے چچا نے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ روز کے جڑواں بھائی بھی 'موائي تھائی' فاٹر ہیں۔روز کو کافی پہلے یہ احساس ہو گیا تھا کہ ان کہ وہ جسمانی طور پر عورت کی طرح ہیں پھر انھوں نے میک اپ کرنا شروع کر دیا اور رنگ میں وہ سپورٹس برا پہنتی ہیں۔جن چھوٹے شہروں میں روز رنگ میں اتریں، وہاں ان کے لباس سے کچھ مرد باکسر پریشان ہو گئے۔ روز نے بتایا: 'ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسری جنس کے شخص سے نہیں لڑنا چاہتے، شاید جیت یا ہار کی صورت میں وہ مطمئن نہیں رہتے۔'روز مزید کہتی ہیں: 'اس طرح کی توہین سے میرا سامنا اب بھی ہوتا ہے لیکن میں اس کی پرواہ نہیں کرتی۔تھائی لینڈ کو ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کی جنت خیال کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ دوسرے درجے کا برتاؤ کیا جاتا ہے۔روز تھائی لینڈ کی پہلی خواجہ سرا باکسر نہیں کیونکہ پہلی ایسی باکسر کے طور پر پرنيا نونگ ٹوم چیرنفول تھیں۔ پرنيا پر سنہ 2004 میں تھائی لینڈ میں 'بيوٹي فوٹ باکسر' نام سے فلم بھی بن چکی ہے۔ پرنيا ان دنوں ایک باکسنگ سکول چلاتی ہیں اور روز بھی آگے چل کر یہی کرنا چاہتی ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved