رویندر جدیجا پر ایک میچ کی پابندی ،جرمانہ بھی عائد
  7  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (ویب نیوز)آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی اسپنر رویندر جدیجا پر ایک میچ کی پابندی کے ساتھ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 سال کے عرصے میں بھارتی اسپنر رویندر جدیجا دوسری بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے، جس کی وجہ سے ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔رویندر جدیجا جب سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اترے تھے تو ان کے خلاف 3 ڈی میرٹ پوائنٹس موجود تھے، جو ان پر

اکتوبر 2016 میں اندور میں میچ کے دوران پچ پر بھاگنے کی وجہ سے عائد کیے گئے تھے۔کولمبو ٹیسٹ کی دوسری اننگزکے 58 ویں اوور میں رویندر جدیجا نے اپنی ہی گیند پر فیلڈنگ کرتے ہوئے جان بوجھ کر بیٹسمین کی جانب خطرناک طریقے سے گیند پھینکی ،جس کی شکایت فیلڈ امپائرز روڈ ٹکر اور بروس آکسنفورڈ نے میچ ریفری کو کی ۔آئی سی سی کے مطابق یہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2.8 کی خلاف ورزی ہے۔اس حرکت پر آئی سی سی نے رویندر جدیجا پر مزید 3 ڈی میرٹ پوائنٹس جرمانہ کیا اور انہیں ایک میچ کے لیے معطل کردیا، جس کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved