سری لنکا کو اننگز اور 53رنز سے شکست،بھارت سیریز کا فاتح
  7  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (ویب نیوز)بھارت نے رویندرا جدیجا کی تباہ کن بولنگ کے سبب دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔کھیل کے چوتھے روز فالو آن کا شکار سری لنکا نے 2 وکٹ پر 209 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم چائے کے وقفے سے قبل 386 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔گونارتنے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد جدیجا کا شکار بنے، کوشال مینڈس نے بھی تیسرے روز 110 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تھی، اینجلو میتھیوس 36 اور نروشن

ڈکویلا 31 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کر پائے۔بھارت کے لیفٹ آرم اسپنر رویندرا جدیجا نے اننگز میں 5 اور مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں، ایشون نے اننگز میں 2 جب کہ مجموعی طور پر 7 کھلاڑی آئوٹ کیے، ہردیک پانڈیا نے 2 جب کہ امیش یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت نے پہلی اننگز میں وکٹ پر 622 رنز بناتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کردی تھی، چتیشور پجارا133، اجنکیا راہنے 132، جدیجا 70 ناٹ آٹ، وردھمان ساہا 67، لوکیش راہول 57، روی چندرن ایشون 54 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔جواب میں سری لنکن ٹیم 183 رنز پر آل آٹ ہونے کے ساتھ فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved