عامر اور فریال کی شادی کیوں ختم ہوئی، تصویر کا دوسرا رخ
  7  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (ویب نیوز)پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کا رشتہ کیوں ختم ہوا ، برطانوی میڈیا تصویر کا دوسرا رخ سامنے لے آیا،عامر خان کے دوسری خواتین سے مبینہ اسکینڈل کو بڑی وجہ قرار دیا۔عامر اور فریال کے رشتے میں تیسری نہیں بلکہ چوتھی خاتون بھی سامنے آگئی، ایک فرانسیسی ماڈل نے نہ صرف عامر سے تین برس پہلے قریبی تعلقات کا اعتراف کیا تھا بلکہ فریال مخدوم کو بھی علیحدگی کا مشورہ دیا تھا، عامر خان اور فرانسیسی ماڈل کی ویڈیو چیٹ ہسٹری نے ہی چار سال کی شادی کو طلاق کے تین لفظوں پر لاکھڑا کیا ۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے معاملے میں برطانوی میڈیا اب نئے انکشاف لے کر سامنے آگیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کے اسکینڈلز کی ویڈیوز فریال کو گیلی لکڑی کی طرح سلگا رہی تھیںاور یہی آگ رشتے کو جھلسا گئی۔ایک اخبار نے فرانسیسی ماڈل کے حوالے سے لکھا کہ مارچ 2014میں اس کا عامرخان سے قریبی تعلق رہااور اسی نے فریال کو عامر سے علیحدگی کا مشورہ دیتے ہوئے باکسنگ کنگ کو بے وفا قرار دیا تھا۔فریال نے پہلے اس ماڈل کی باتوں پر کان نہیں دھرے تھےلیکن پھر ماڈل سمیت ایک اور خاتون سے عامر خان کی ویڈیو چیٹ ہسٹری مانگی اور ساری ویڈیوز دیکھنے کے بعد رشتے میں دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں۔ایک روز پہلے جھگڑے کے سارے ٹوئیٹس ہٹانے اور رشتہ بنائے رکھنے کی کوشش کرنے والی فریال کا غیر متوقع رد عمل سامنے آیاجنہوں نے انٹرنیٹ پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کرکے پیغام جاری کیا کہ اپنا سر بلند رکھو۔دوسری جانب عامر خان کے گھر والوں نے شادی ختم ہونے پر سکھ کا سانس لیا ہے،عامر خان کی بہن تابندہ خان نے کہا کہ انہیں اس خبر سے صدمہ پہنچا لیکن فریال ایک سال سے گھر والوں کے لیے مسائل کھڑی کررہی تھیں۔عامر خان کے بھائی ہارون نے خبر کو حیران کن لیکن متوقع بتایا،جو اب اپنے بھائی کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ عامر خان کے والدین نے کچھ ماہ پہلے ہی شادی ختم ہونے کی پیش گوئی کردی تھی، عامر خان کے والد سجاد خان نے کہا تھا کہ وہ اپنی پوتی کی خاطر اس شادی کے قائم رہنے کے حق میں ہیں،لیکن معاملات صحیح سمت میں جاتے نظر نہیں آرہے۔سجاد خان نے فریال کو لالچی اور مفاد پرست خاتون قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ فریال نے والدین اور بیٹے کے رشتے کو توڑنے کی کوشش کی، عامر خان نے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن فریال نے الزام تراشیوں کا سلسلہ برقرار رکھا اور ایسا لگ رہا ہے کہ بہت جلد یہ رشتہ کچے دھاگے کی طرح ٹوٹ جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved