فریال مخدوم کو طلاق کے بعد باکسر عامر خان کی نئی دوستیاں
  8  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے نئی دوست ڈھونڈ لی ہے۔اخبار نے عامر خان کی نئی دوست اور ابوظبی کی بیوٹی ایڈوائزر گلبہار کے ساتھ پارٹی کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی مانیںتو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دبئی کی سڑکوں پر اپنی نئی دوست کی زلفوں کے اسیر نظر آرہے ہیں۔فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد رات کو نہ سوسکنے کے پیغامات دینے والے عامر واقعی راتیں آنکھوں میں کاٹ رہے ہیں، لیکن رشتے کی ڈور ٹوٹنے کا غم نہیں منارہے، بلکہ ماڈل گلبہار بیکانذر کے ساتھ کسی نئے تعلق کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ گلبہار بیکانذر کون خاتون ہیں تو یہ ابوظبی کی بیوٹی

ایڈوائزر ہیں،لوگوں کو خوبصورتی کے گر سکھاتی ہیں، میوزک ویڈیوز اور موویز میں اپنا جادو جگاتی ہیں، اب یہ تو عامر ہی بتاسکتے ہیں کہ گلبہار بیکانذر سے یہ تعلق صرف دوستی تک محدود ہے یا پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اس سے آگے کی سوچ رہے ہیں۔ڈیلی میل نے عامر خان اور گلبہار بیکانذر کی یہ تصاویر شائع کیں اور ڈانس کلب کی ویڈیو بھی جاری کی جو بقول برطانوی میڈیا کے سوشل میڈیا سے اٹھائی گئی ہے،جس میں عامر خان کو یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی نئی دوست کے ساتھ بہت مزے میں ہیں۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصاویر فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد کی ہیں، لیکن فی الحال کسی اور مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوسکی کہ ویڈیو جاری ابھی کی گئی ہے یا فریال مخدوم سے بریک اپ کے بعد عامر خان نے غم دل کو بھلانے کے لیے واقعی نیا ساتھی تلاش کرلیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved