نجم سیٹھی کل چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھالیں گے
  8  اگست‬‮  2017     |      سپورٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی اگلے3 سال کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ وہ بدھ کو نئے چیئر میں پی سی بی کا چارج سنبھالیں گےاور شہریار خان کی جگہ منتخب ہوں گے۔پی سی بی کے سر پرست اعلی اور وزیر اعظم نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو گورننگ بورڈ میں نامزد کیا ہےجبکہ پی سی بی کا نیا گورننگ بورڈ بھی3 سال کے لئے چارج سنبھا لےگا۔نئے گورننگ بورڈ میں 4 ڈپارٹمنٹس یو بی ایل، حبیب بینک، سوئی گیس اور واپڈا جبکہ4 ریجنز لاہور ، کوئٹہ، فاٹا

اور سیالکوٹ کے نمائندے شامل ہوں گے۔چیئرمین بننے سے قبل نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 سابق چیئرمینوں خالد محمود اور لیفٹنٹ جنرل (ر) توقیر ضیا ء نے چیئرمین کے عہدے کے لئے نجم سیٹھی کو سب سے اہل امیدوار قرار دیا ہے۔خالد محمود کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی ایک بڑے صحافی ہیں میں ابتدا میں ان کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا تھے لیکن ان کے کام کرنے کے انداز کو دیکھنے کے بعد میری رائے یہی ہے کہ نجم سیٹھی ہی کو پی سی بی چیئرمین ہونا چاہیے۔ وہ قابل شخص ہیں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کرائی اور اب میں ان کی صلاحیتوںکا قائل ہوگیا ہوں۔جنرل توقیر ضیاء نے کہا کہ پی سی بی کو اس وقت نجم سیٹھی سے بہتر شخص نہیں مل سکتا۔ اگر میں اس عہدے کے لئے نامزد ہوتا تو نجم سیٹھی کے حق میں دستبردار ہوجاتا اورمیں خود بھی اس عہدے کے لئے نجم سیٹھی ہی کو لگانے کی سفارش کرتا۔ وہ پاکستان سپر لیگ کرانے کے بعد ایک اچھے ایڈ منسٹریٹر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سپورٹس

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved